عزت اہم۔۔اداکار شان نےعمران خان سے بڑا مطالبہ کر دیا

Dec 12, 2021 | 14:02:PM
بھارت،فلم،اداکار شان،عمران خان،مطالبہ
کیپشن: اداکار شان شاہد۔ وزیراعظم عمران خان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکار شان شاہد نے وزیراعظم عمران خان سے بڑا مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ عمران خان برائے مہربانی پاکستان کی ثقافتی سرحدوں کی حفاظت کریں اور پاکستان میں بھارت کی کوئی فلم ریلیز  نہ ہونے دی جائے۔

اداکار شان نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں بھارت کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ جس طرح انہوں نے پاکستانی گلوکار وں، فنکاروں، موسیقاروں اور پاکستانی مواد پر پابندی لگا رکھی ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا کہ عزت اور مساوات کسی بھی شعبے کا اہم ترین حصہ ہونا چاہیے۔

شان شاہد کے عمران خان سے مطالبے پر جہاں انہیں سوشل میڈیا صارفین کی حمایت حاصل ہو رہی ہے وہیں ایک صارف  نے شان شاہد کے مطالبے پر کڑی تنقید بھی کی ہے۔عرفان امان اللہ نامی صارف نے لکھا کہ کسی بھی مقابلے سے خوفزدہ نہ ہوں، سب سے پہلے اپنا مواد بہتر بنائیں، پاکستان کے علاوہ پوری دنیا بھارتی فلمیں دکھا رہی ہے،  70، 80 اور 90 کی دہائی میں سرکاری ٹی وی چینل نے کس طرح مثال قائم کرتے ہوئے اس وقت صرف اپنے اعلیٰ مواد کی وجہ سے بھارت کے دور درشن کو شکست دی تھی۔

 صارف کے ردعمل پراداکار شان شاہد  نے لکھا کہ ہم ان کے مقابلے سے نہیں ڈرتے بلکہ انہوں نے خوف میں ہمارے فنکاروں اور مواد پر پابندی لگا دی ہے، میرا نقطہ صرف احترام اور حب الوطنی ہے کیونکہ عزت اور مساوات کسی بھی شعبے کا اہم ترین حصہ ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں حارث رؤف کا مایا علی سے پسندیدگی کا اظہار۔۔اداکارہ نے کیا ردعمل دیا؟