بلوچستان اسمبلی تحلیل، گورنر نے سمری پر دستخط کردیے

Aug 12, 2023 | 18:03:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) قومی اسمبلی اور سندھ اسمبلی کے بعد بلوچستان اسمبلی بھی تحلیل کردی گئی، گورنر بلوچستان نے وزیراعلیٰ کی سمری پر دستخط کردیے۔

گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے بھیجی گئی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کرکے بلوچستان اسمبلی تحلیل کردی۔

یہ بھی پڑھیے: انوار الحق کاکڑ نگران وزیراعظم ہوں گے، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے
بلوچستان اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد تمام کابینہ اور اراکین اسمبلی مشیر فارغ ہوگئے جبکہ اسمبلی کی آئینی مدت آج رات 12 بجے پوری ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے آئینی مدت پوری ہونے پر آئین کے آرٹیکل 112 ون کے تحت اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیے تھے اور سمری گورنر ہاؤس بھجوادی تھی۔ نئے نگراں سیٹ اپ تک میر عبدالقدوس بزنجو وزیراعلیٰ بلوچستان کے منصب پر رہیں گے۔