شکر ہے یہ ڈرامہ ختم ہوا ،کیا ڈرامہ ہے میں دلچسپ تبصرہ

Aug 12, 2023 | 17:47:PM
شکر ہے یہ ڈرامہ ختم ہوا ،کیا ڈرامہ ہے میں دلچسپ تبصرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کیا ڈرامہ ہے کی تازہ ترین قسط جس میں میز بان مکرم کلیم اور  معروف اداکاروں پر مشتمل  ججز  پینل جس میں اداکارہ مرینہ خان، روبینہ اشرف اور نادیہ خان ہیں۔ڈرامہ سیریل  مجھے پیار ہوا تھا  میں اداکارہ ہانیہ عامر اور اداکار وحاج علی کردار ادا کر رہے ہیں۔ اسکی آخری اقساط کو دیکھنے کے بعد ان کا دلچسب تبصرہ سامنے آیا ہے جس میں نادیہ خان کا کہنا تھا کہ شکر ہے یہ ڈرامہ ختم ہوا۔

ڈرامہ " مجھے پیار ہوا تھا " پروڈیوسر فہد مصطفیٰ اور ڈاکڑ علی کازمی نے پروڈیوس کیا جبکہ بدر محمود نے ہدایت کاری کی۔نادیہ خان کا بدر محمود کی ہدایت کاری کے بارے میں کہنا تھا کہ اس قسط کو دیکھ کے ایسا لگا کہ بدر محمود نے کہا ہو آخری دو اقساط میں خود ڈائریکٹ کرونگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ ان کے فریمز  دیکھیں، لائٹنگ دیکھیں اور باقی اقساط میں دیکھے کیا فرق ہے۔ یہ دونوں اقساط مختلف شوٹ کی گئی اور یہ بدر محمود  کے ہی کام ہیں۔

لیکن اس کا یہ مطلب بلکل نہیں کہ بہترین  تھا۔اچھی بات مجھے یہ لگی کہ ڈرامہ فاسٹ تھا ، کمرشل اینگل سے دیکھا جائے تو  تسلی بخش تھا کیونکہ ہر برے بندے کیساتھ برا ہوا، اختتام بہت خوبصورت تھا، کلائمکس بھی بہت اچھا تھا اور سب سے خوبصورت بات کہ " آئی لو یو " پہلے کیو نہیں بولا۔ تو مزا آیا مجھے کوئی شکایت نہیں اس ڈرامے سے، رات سکون سے سوئی ہوں۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24newshd.urdu)

دوسری جانب جج مرینہ خان کا کہنا تھا کہ مجھے انجلین  کا آکڑ پن بہت مزے کا لگا اور  جیسے اسکو ڈانٹ پڑتی تو اس نے آگے سے وقار دکھایا ہے اور وہ  آخر پرشٹ اپ کال بھی دیدیتی ہے ، شادی والے سین میں بھی وہ اپنی توہین  کرواتی ہے۔

ہوسٹ مکرم کلیم کا آخری قسط کے حوالے سے کہنا تھا کہ اتنے بڑے گھرانے میں شادی ہو رہی ہے اور ٹھس شادی۔جبکہ مرینہ کا کہنا تھا کہ پتا نہیں دوسری شادی تھی شائد اس لیے پتا نہیں۔میرا صرف مسئلہ ہوتا ہے جو وائینڈ ئپ میں یہ ہوتا ہے کہ ایک سین میں کسی کو منہوس کہہ رہے ہو اور  دوسرے سین میں بیٹا مجھ سے غلطی ہوگئی۔وہی چیز  وہاج کی امی کیساتھ ہے پہلے منہوس منہوس پھر پپی جھپی۔

روبینہ اشرف کا کہنا تھا کہ ایک تو برائے مہربانی ان اداکاروں کو یہ بتا دو کہ اپنے گھروں میں ہیلیں پہن کر کوئی نہیں گھومتا، مطلب اپنے گھروں میں کون ہیل  پہنتا ہے ؟وہاج کی امی نے مجھے اس ڈرامے میں بہت چڑایا ہے۔ لوگوں کو اختتام پسند آیا لیکن اسکے علاوہ کچھ نہیں تھا۔ آخری سین اور مزے کا ہوسکتا تھا۔