بلوچستان اسمبلی آج تحلیل ہو جائے گی

Aug 12, 2023 | 10:01:AM
بلوچستان اسمبلی آج تحلیل ہو جائے گی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بلوچستان اسمبلی اپنی 5 سالہ مدت پوری کرنے کے بعد آج تحلیل ہوجائےگی۔

بلوچستان اسمبلی کی مدت پوری ہونےمیں چند گھنٹے رہ گئے ، صوبے میں نگران وزیر اعلیٰ کے نام فائنل کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان کوئی ملاقات سامنے نہیں آئی،اگر وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے اسمبلی تحلیل نہ کی تو ہفتہ کی شب 12 بجے کے بعد یہ اسمبلی خود بخود ختم ہوجائے گی۔

ذرائع کے مطابق کئی روز سے اسلام آباد میں قیام پذیر وزیر اعلیٰ بلوچستان اپنی جماعت بی اے پی کے رہنماؤں کی رائے لینے کے بعد دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے مشاورت کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت نگران وزیر اعلیٰ کیلئے جمعیت علما ءاسلام ف کی جانب سے سابق رکن قومی اسمبلی عثمان بادینی اور بی این پی کی جانب رکن صوبائی اسمبلی حمل کلمتی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے علی حسن زہری کے نام دیئے گئے ہیں،اس کے علاوہ سابق بیوروکریٹ شبیر مینگل کا نام بھی زیر غور ہے۔

نگران وزیر اعلیٰ کا نام فائنل ہونے کے بعد 14 رکنی صوبائی نگران کابینہ تشکیل دیئے جانے کا امکان ہے۔