حمزہ شہباز کا پرویز الہی کو جھٹکا

Aug 12, 2022 | 14:08:PM
فائل فوٹو
کیپشن: حمزہ شہباز کی پرویزالہی کو وزیراعلی قرار دینے کے فیصلے پردرخواست دائر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ویب ڈیسک ) ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں فل کورٹ تشکیل نہ دینے کے فیصلے پرپاکستان مسلم لیگ نواز ( ن ) کے رہنما حمزہ شہباز نے سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل دائر کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  حمزہ شہباز نے  درخواست میں استدعا کی ہے کہ پرویز الہی کو وزیراعلیٰ پنجاب قرار دینے کا مختصر فیصلہ واپس لیا جائے۔حمزہ شہباز کی جانب سے جمعہ 12 اگست کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں دائر نظرثانی اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں آرٹیکل63اے کی تشریح کے لیے فل کورٹ تشکیل دیا جائے۔ پرویز الہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب قرار دینے کا مختصر فیصلہ واپس لیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے کہا تھا کہ ووٹ پارٹی سربراہ کے نام پر ہی ملتا ہے، 21 ویں ترمیم کیس میں آٹھ ججز نے پارٹی سربراہ کو اہم ترین شخص قرار دیا۔

تین رکنی بینچ سپریم کورٹ کے لارجز بینچ کے فیصلوں کا پابند ہوتا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل تریسٹھ اے سے متعلق تمام درخواستیں یکجا کرکے فل کورٹ میں مقرر کی جائیں۔