مسلسل مہنگا ہونے کے بعد سونا سستا ہو گیا

Apr 12, 2023 | 17:40:PM
مسلسل مہنگا ہونے کے بعد سونا سستا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) معاشی مشکلات کا شکار پاکستان کی کرنسی مسلسل گراوٹ کا شکار ہے ، جس کا اثر ہر چیز کی قیمت میں اضافے کی صورت میں نظر آ رہاہے لیکن اس دوران اچانک سے سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے ۔

تفصیلات کےمطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 8 ڈالر فی اونس اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، دوسری جانب پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کا بھاؤ 300 روپے فی تولہ سستا ہوا ہے، ملک میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 18 ہزار روپے ہو گیا ہے، ملک میں 10 گرام سونا بھی 275 روپے سستا ہو کر ایک لاکھ 86 ہزار 900 روپے ہو گیا ہے، اس کی ایک وجہ یہ بھی بتائی جا رہی ہے  کہ ڈالر کی قدرمیں بھی کمی دیکھی گئی ہے جس سے سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: ”حکم عدولی کے نتائج سب کو معلوم“ سپریم کورٹ نے اعلیٰ افسران کو نوٹس جاری کر دیا