ایک ہفتے میں ڈالرکتنا مہنگا ہوا ؟ جانیے

Sep 11, 2021 | 13:53:PM
ایک ہفتے میں ڈالرکتنا مہنگا ہوا ؟ جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1.13 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی قدر 168.02 روپے ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار ی ہفتے کے دوران ڈالر مہنگا ہوا جبکہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ہفتے میں یورو 50 پیسے مہنگاہوکر 199.50 روپے،برطانوی پاونڈ 1 روپے اضافے سے 233 روپے، امارتی درہم 40 پیسے بڑھ کر 46.20 روپے جبکہ سعودی ریال 20 پیسے بڑھ کر 44.75 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 40 سینٹ فی بیرل اضافہ ہوا ہے ، خام تیل کی قدر کاروباری ہفتے کے اختتام پر 69.69 ڈالر فی بیر ل رہی۔کاروباری ہفتے میں خام تیل کا کاروبار 2.38 ڈالر کے بینڈ میں ہواجبکہ خام تیل کی ہفتہ وار بلند ترین قدر 69.96 ڈالر فی بیرل اور کم ترین قدر 67.58 ڈالر فی بیرل رہی۔
یہ بھی پڑھیں:پولیس اہلکارکی معروف ٹک ٹاکر سے تھانے میں زیادتی۔۔ ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتا رہا