پولیس آرڈر 2002 پر عمل درآمد نہ ہونے پر عدالت حکومت پر برہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فرزانہ صدیق) پولیس آرڈر 2002 پر عمل درآمد نا کرنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق حکومت پر برہم ہو گئے۔
آج اسلام آباد میں ہونے والی ایک کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں پولیس آرڈر 2002 پر عمل درآمد ہو رہا ہے یا نہیں؟ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے جواب دیا کہ پولیس آرڈر پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔ چیف جسٹس نے پھر سوال کیا کہ پولیس آرڈر سے بیوروکریٹس کا اختیار کم ہوتا ہے یہی بات ہے ناں؟
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی پھنس گئیں
چیف جسٹس عامر فاروق نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ پورے سسٹم کا بیڑا غرق کرکے رکھا ہوا ہے ،پولیس آرڈر پر عمل نا ہونے سے پراسیکویشن سسٹم مکمل ڈسٹرب ہے، یہ سارا اختیار کا چکر ہے ،پولیس آرڈر پر عمل کیوں نہیں ہورہا؟ اس عدالت نے کئی بار آرڈر کیا ہے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے فاضل جج کو بتایا کہ اس میں کچھ ایشو آرہا ہے اس وجہ سے عمل کرنا ممکن نہیں، چیف جسٹس عامر فاروق نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ چیف کمشنر اور وزارت داخلہ کو کس کا انتظار ہے ؟ اگر چیف کمشنر کو کسی نوٹیفکیشن کا انتظار ہے تو وہ نا آئے گا نہ اسکی ضرورت ہے۔