کراچی میں ڈینگی بے قابو مزید ایک شکار کر لیا

Oct 11, 2022 | 22:28:PM
کراچی میں ڈینگی بخارکے کیسز میں اضافہ مسلسل جاری 
کیپشن: ڈینگی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی ڈینگی مچھر کے وار ، کیسز میں اضافہ جاری ،ڈینگی وائرس سے مزید 1 شخص کا جاں بحق، مرنے والوں کی تعداد 41 ہوگئی.

محکمہ صحت  کے مطابق مرنے والوں میں سب سے زیادہ کا تعلق ضلع وسطی اور ایسٹ سے ہے۔  گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید  277 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے،رواں ماہ کراچی  میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 2705 ہوگئی۔ کراچی میں اس سال  ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 ہزار 185 تک جاپہنچی  ہے۔

اس سال اکتوبر میں سندھ بھر سے ڈینگی کے کل 3,145 کیسز سامنے آئے جن میں سے 2,428 کراچی میں رپورٹ ہوئے۔ رواں سال کراچی ایسٹ میں اب تک سب سے زیادہ کیسز 3,597 رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کراچی سینٹرل 2,523، کراچی ساؤتھ 1,590، کورنگی 1,725، ملیر 738 اور حیدرآباد میں 1,232 ہیں۔