کراچی: این اے 237 ملیر، 239 کورنگی کے ضمنی انتخابات 16 اکتوبر کو ہونگے

Oct 11, 2022 | 22:21:PM
کراچی, این اے 237 ,ملیر، 239 کورنگی , ضمنی انتخابات, اکتوبر
کیپشن: ضمنی انتخابات(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی کے حلقہ این اے 237 ملیر اور 239 کورنگی کے ضمنی انتخابات 16 اکتوبر کو ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق  حلقہ این اے 239 شاہ فیصل کالونی ، رفاہ عام ، جعفر طیار سوسائٹی شامل ہیں،شمسی کالونی ، اور کنٹومنٹ بورڈ فیصل کے کچھ علاقے بھی حلقہ این اے 239 کا حصہ ہیں۔ 
2018 میں ہونے والی حلقہ بندی کے بعد این اے دو سو انتالیس میں این اے 255 اور 256 کے علاقوں کو شامل کیا گیا،2002 کے انتخابات مہاجر قومی موومنٹ اور ایم کیو ایم کے امیدوار منتخب ہوئے ۔
2008 میں عوام نے ایم کیو ایم کے امیدواروں کو منتخب کیا،2013 کے انتخابات میں ایک بار پھر ایم کیو ایم کے امیدواروں کو  منتخب کیا گیا۔
 ضمنی انتخابات میں اصل مقابلہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ایم کیو ایم کے نیئررضا کے درمیان ہے ۔
حلقے میں ووٹرز کی کل تعداد 5 لاکھ 81 ہزار  888 ہے ،رجسٹرڈ ووٹرز میں 3 لاکھ 10 ہزار 704 مرد اور  2 لاکھ 71 ہزار 184 خواتین ہیں، حلقہ میں  330 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔
ضمنی انتخاب میں مختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد حیثیت میں 22 امیدوار مد مقابل ہیں۔