گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری غیر قانونی قرار

Oct 11, 2022 | 13:27:PM
 گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری غیر قانونی قرار
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) گومل یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر (وی سی) مسرور الٰہی کی تقرری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے، منگل کو پشاور ہائی کورٹ (پی ایچ سی) کے ڈیرہ اسماعیل خان بنچ نے قانون کے مطابق نئے وائس چانسلر کی تقرری کا حکم دیا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ  نے گومل یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر مسرور الٰہی بابر کے تمام احکامات بھی معطل کر دیئےاور عدالتی فیصلے کے بعد گومل یونیورسٹی کے اثاثوں کی تقسیم دوبارہ روک دی گئی ہے،ایگریکلچر یونیورسٹی کے وائس چانسلر مسرور الٰہی کو گومل یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ قائم مقام گورنر خیبرپختونخوا نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈا پور کے دباؤ  کی وجہ سے گومل یونیورسٹی کے وی سی ڈاکٹر افتخار کو جبری رخصت پر بھیج دیا تھا۔