پی ایس ایل 9: نسیم شاہ، افتخار احمد سمیت 9 پاکستانی کھلاڑیوں کی کیٹیگری اپ گریڈ

Nov 11, 2023 | 12:17:PM
پی ایس ایل 9: نسیم شاہ، افتخار احمد سمیت 9 پاکستانی کھلاڑیوں کی کیٹیگری اپ گریڈ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(افضل بلال) پاکستان سپر لیگ کے 9 ویں ایڈیشن کے لئے مقامی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز اپ ڈیٹ کر دی گئیں، نسیم شاہ، افتخار احمد ، سرفراز احمد اور محمد حارث سمیت 9 کھلاڑیوں کی ترقی ہوئی ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے لئے مقامی کھلاڑیوں کی جاری کردہ تازہ ترین فہرست کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کپتان، سرفراز احمد کی کیٹیگری گولڈ سے ڈائمنڈ میں جبکہ نسیم شاہ اور افتخار احمد کی ڈائمنڈ سے پلاٹینیم کیٹیگری میں ترقی ہو گئی، پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث کی گولڈ سے ڈائمنڈ جبکہ فاسٹ بولر سلمان ارشاد کی سلور سے گولڈ میں ترقی ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سیمی فائنل میں پہنچے گا یا نہیں؟

پی ایس ایل سیزن 8 کے لیڈنگ وکٹ ٹیکر ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر عباس آفریدی اور احسان اللہ دونوں کی ایمرجنگ کیٹیگری سے سیدھا گولڈ کیٹیگری میں ترقی ہو گئی۔

اسلام آباد کے وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان اور پیس آل راؤنڈر فہیم اشرف کی گولڈ سے ڈائمنڈ کیٹیگری اور ذیشان ضمیر کی ایمرجنگ سے سلور کیٹیگری جبکہ مبسر خان کی ایمرجنگ سے گولڈ میں ترقی ہو گئی۔

کراچی کنگ کے طیب طاہر کی سلور سے گولڈ اور قاسم اکرم کی ایمرجنگ سے گولڈ میں ترقی ہوئی، لاہور قلندرز کے کامران غلام کی سلور سے گولڈ کیٹیگری اور زمان خان کی ایمرجنگ سے گولڈ کیٹیگری میں ترقی ہو گئی۔

علاوہ ازیں کچھ کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں ترقی کی بجائے تنزلی بھی ہوئی ہے جن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے محمد نواز ڈائمنڈ سے گولڈ، کراچی کنگز کے حیدر علی پلاٹینیم سے گولڈ، اسلام آباد یونائیٹد کے آصف علی پلاٹینیم سے ڈائمنڈ کیٹیگری میں آ گئے۔