کون بنے گا آرمی چیف ؟ صلاح مشورے شروع

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے الوداعی دوروں کے بعد نئے آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں،حکومت نے بھی صلاح مشورے شروع کردیے

Nov 11, 2022 | 10:46:AM
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ , ریٹائر منٹ ,24نیوز , وزیر دفاع خواجہ آصف
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے الوداعی دوروں کے بعد نئے آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں،کون ہوگا پاک فوج کا نیا سپہ سالار ؟حکومت نے بھی صلاح مشورے شروع کردیے ۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے تصدیق کی ہے کہ لندن میں نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات میں نئے آرمی چیف کی تعیناتی پر بات ہوئی ہے۔

 وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اور شہباز شریف لندن آئے ہی اس لیے تھے کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر نواز شریف سے رہنمائی لے سکیں ۔ملاقات میں ملک میں بد امنی ، دیگرمسائل پر بھی تبادلہ خیال ہوا، میں اور شہبازشریف ، نوازشریف سےآرمی چیف کی تعیناتی پر رہنمائی لینے آئے، آج کے اجلاس میں تعیناتی پر حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

ضرور پڑھیں : آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ کے الوداعی دورے

خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کو گولیاں نہیں لگیں ،گولیوں کے ذرات لگے ہیں، معاملے کو متنازع انہوں نے خود بنایاہواہے ،عمران خان کی ساری کہانیاں جعلی ثابت ہورہی ہیں ،اس نے ساری زندگی اپنے محسنوں کو  یاد نہیں رکھا،پنجاب میں ریاستی مشینری ناکام ہوئی ہے تو وہاں ان کی حکومت ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ نواز شریف سے ڈسکس ہوا، وہ جلد واپس آئیں گے ، ہم چاہتےہیں نوازشریف اس وقت آئیں جب حالات کی سمت متعین ہوچکی ہو، ملک میں مارشل لاء کا امکان نہیں ہے، ماضی سے ساری قوم نے سیکھا ہے جس میں ادارہ بھی شامل ہے، پانچ دس دن میں حالات واضح ہوجائیں گے۔ عمران خان سعودی ولی عہدکے دورے کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں ،عمران خان کو اطلاعات مل سکتی ہیں تو ہم بھی کچھ اثر رسوخ والے ہیں۔

یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے الوداعی دوروں کا سلسلہ جاری،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ اور منگلا گیریژنز کا دورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جگہوں پر آرمی چیف  افسروں، جوانوں سے ملے، ٹروپس سے خطاب کیا۔آرمی چیف نے مختلف آپریشنز، تربیت، قدرتی آفات میں فارمیشنز کی کارکردگی کو سراہا،آرمی چیف نے کہا ہے کہ  جو بھی حالات ہوں، اسی جوش و جذبے سے قوم کی خدمت کرتے رہیں۔