ارشد شریف کے قتل میں کون کون ملوث ہے؟ وفاقی وزیر داخلہ نے بتادیا

Nov 11, 2022 | 10:09:AM
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ , وقار ,خرم ,کینیا , وزیراعظم شہباز شریف
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کینیا میں قتل ہونے والے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیدیا۔


نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا دونوں بھائیوں، وقار اور خرم نے کینیا کی پولیس کے ساتھ مل کر ارشد شریف کا قتل کیا اور پھر اسے دوسرا رنگ دینے کی کوشش کی، دونوں بھائی اپنے موبائل فون کے ڈیٹا تک رسائی بھی فراہم نہیں کر رہے۔

رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ ارشد شریف کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں، ہماری ٹیم مزید  تفتیش کرنا چاہتی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف سے درخواست کریں گے کہ دوبارہ کینیا کے صدر سے بات کریں کیونکہ کینیا کی پولیس تعاون نہیں کر رہی۔

ضرور پڑھیں : شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی طلاق ،بھارتی میڈیا نے بڑا دعویٰ کردیا
قبل ازیں ایک بیان میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کینیا کی پولیس کے مؤقف سے ثابت نہیں ہوتا کہ ارشد شریف کو غلط شناخت پر قتل کیا گیا، بادی النظر میں ارشد شریف کا قتل ملی بھگت لگتی ہے، ارشد شریف پر فائر کرنے والوں کو یہ معلوم تھا کہ ارشد شریف کون ہے اور کس سائیڈ بیٹھا ہے، اب تک جو سامنے آیا ہے ارشد شریف کا قتل غلط شناخت کا معاملہ نہیں تھا۔