ڈالر کی چوتھے رو ز بھی اونچی اڑان

Nov 11, 2021 | 12:16:PM
ڈالر،قدر،اضافہ،انٹر بینک
کیپشن: ڈالر کی قدر میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز )انٹر بینک مارکیٹ میں آج مسلسل کاروبار کے چوتھے روز بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ سامنے آگیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایک دن میں ڈالر 97 پیسے مہنگا ہوگیا۔انٹربینک میں ڈالر 173 روپے کی سطح بھی عبور  کر گیا۔انٹربینک میں ڈالر 172.93 روپے سے مہنگاہوکر 173.90 روپے پر پہنچ گیا ۔رواں ہفتے اب تک انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 89 پیسے مہنگا ہوچکا ہے ۔معاشی ماہر اسد رضوی کا کہنا ہے کہ طلب بڑھنے پر ڈالر کی قدرمیں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔مسلسل بڑھتا تجارتی خسارے پربڑا چیلنج بنتا جارہا ہے ۔تیل کی بڑھتی قیمت کے ساتھ بڑھتی طلب بھی روپے پر دباو بڑھارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پہلے سیمی فائنل میں بار بار سکرین پر دکھائی جانے والی خاتون کون تھیں،جانیے