پارلیمنٹ کا  مشترکہ اجلاس کیوں ملتوی ہوا۔ اندورنی کہانی سامنے آ گئی

Nov 11, 2021 | 09:42:AM
پارلیمنٹ اجلاس کیوں ملتوی ہوا، اندرونی کہانی سامنے آ گیا
کیپشن: پارلیمنٹ اجلاس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیراعظم نے ووٹنگ مشین و دیگر ایشوز پر ارکان کو اعتماد میں لیا، اتحادیوں نے ای وی ایم پر وقت مانگ لیا۔

تفصیلات کے مطابق اتحادیوں کی طرف سے بلائے گئے ظہرانہ میں صرف وزیراعظم عمران خان نے خطاب کیا، وزیر اعظم نے ووٹنگ مشین اور دیگر ایشوز پر ارکان کو اعتماد میں لیا، کھانے کے بعد اتحادی اور حکومتی سینئر وزرا میں بات چیت ہوئی، اتحادیوں نے ای وی ایم پر وقت مانگ لیا۔ اتحادیوں کے وقت مانگنے کے پیش نظر اجلاس موخر کیا گیا۔

  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے اتحادی بھی الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر مطمئن نہ تھے جس کے باعث اتحادیوں نے ووٹنگ مشین پر تفصیلی بریفنگ کا مطالبہ کر دیا۔

یاد رہے کہ ٹویٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات ملک کے مستقبل کا معاملہ ہے، ہم نیک نیتی سے کوشش کر رہے ہیں کہ ان معاملات پر اتفاق رائے پیدا ہو، اس سلسلے میں سپیکر اسد قیصر کو اپوزیشن سے ایک بار پھر رابطہ کرنے کا کہا گیا ہے تا کہ ایک متفقہ انتخابی اصلاحات کا بل لایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کو اس مقصد کیلئے موْخر کیا جا رہا ہے، ہمیں امید ہے اپوزیشن ان اہم اصلاحات پر سنجیدگی سے غور کرے گی اور ہم پاکستان کے مستقبل کیلئے ایک مشترکہ لائحہ عمل اختیار کر پائیں گے، تاہم ایسا نہ ہونے کی صورت میں ہم اصلاحات سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔

 یہ بھی پڑھیں:    محکمہ ریلوے کو اربوں کا نقصان، خسارے سے نکالنا کا طریقہ ڈھونڈ لیا