القادر ٹرسٹ کیس:عمران خان کو جسمانی ریمانڈ کے دوران اہلیہ سے بات کرنے کی اجازت

May 11, 2023 | 13:46:PM
القادر ٹرسٹ کیس:عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کا تحریری حکم نامہ جاری، اہلیہ سے بات کرنے کی اجازت
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی) عدالت نے عمران خان کو ذاتی معالج سے ملاقات اور اہلیہ سے بات کرنے کی اجازت دے دی۔

   اسلام آباد کی مقامی عدالت نےعمران خان کیخلاف القادر ٹرسٹ کیس میں جسمانی ریمانڈ سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

عدالت نے تحریری فیصلے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سے ملاقات اور اہلیہ سے بات کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان کی گرفتاری کیخلاف درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

فیصلے میں عمران خان کا طبی معائنہ کرنے والی ٹیم میں ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل کو بھی شامل کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ دوران ریمانڈ عمران خان کو اہلیہ بشریٰ بی بی سے بات کرنے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔

عدالت نے اپنے حکمنامے میں کہا ہے کہ دوران ریمانڈ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان کے وکلاء ان سے ملاقات کرنا چاہیں تو اجازت ہوگی۔