وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا الصبح شہر کا دورہ، ڈیوٹی پر مامور جوانوں سے ملاقات

May 11, 2023 | 10:28:AM
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا الصبح شہر کا دورہ، ڈیوٹی پر مامور جوانوں سے ملاقات
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) نگران وزیراعلیٰ سید محسن رضا نقوی نے آج صبح لاہور کا دورہ کیا اور ڈیوٹی پر مامور پولیس کے جوانوں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور سی سی پی او لاہور بلال کمیانہ بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔

یہ بھی پڑھیے: ریاست پاکستان پر حملے میں ملوث کسی فردکوبھی نہیں چھوڑیں گے،محسن نقوی

وزیراعلیٰ نے پولیس جوانوں کی فرض سے لگن و جذبے کی تعریف کی اور ان کے عزم اور حوصلے کو سراہا۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب و لاہور پولیس کے بہادر جوانوں پر ناز ہے اور شرپسندوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی کی جائے گی۔