کورونا کی تیسری لہر۔۔ سندھ حکومت کا صوبے میں لاک ڈاؤن کا عندیہ

Mar 11, 2021 | 11:00:AM
کورونا کی تیسری لہر۔۔ سندھ حکومت کا صوبے میں لاک ڈاؤن کا عندیہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر تعلیم سندھ سعید غنی  کا کہنا ہے کہ پورے ملک میں صرف دس بارہ شہروں میں کورونا کیس کی شرح میں اضافہ ہوا ہے ،ہوسکتا ہے حالات زیادہ خراب ہونے پر لاک ڈاؤن کی طرف چلے جائیں۔

کورونا کیسز بڑھنے کے پیش نظر لاک ڈاؤن کا عندیہ دیتے ہوئے  سعید غنی  کا مزید کہنا تھا کہ پشاور اور پنجاب کے کچھ شہروں میں چھٹیاں دی گئی ہیں جب کہ موسم بہار کی چھٹیاں سندھ میں نہیں ہوتیں۔ شفقت محمود نے 100 فیصد اسکول کھولنے کا کہا تھا تو ہم نے مخالفت کی تھی، ہم کوشش کررہے ہیں کہ بچوں کے تعلیمی نقصان کو پورا کیا جائے اور ہماری کوشش ہوگی کہ بچوں کے امتحانات وقت پر ہوں کیونکہ اگر بچوں کے تعلیمی سلسلے کو بریک کیا تو پھر بہت وقت لگے گا۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز این سی او سی کے اجلاس کے بعد پنجاب کے سات اضلاع میں سکولوں کو دو ہفتے کیلئے بند کرنے کا اعلان کیا گیا جبکہ مزارات، شادی ہالز اور ان ڈور تقریبات کی اجازت کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے