امریکی صدر کا بیٹا غیر قانونی اسلحہ کیس میں مجرم قرار 

Jun 11, 2024 | 23:32:PM
امریکی صدر کا بیٹا غیر قانونی اسلحہ کیس میں مجرم قرار 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے کو نشے کی حالت میں غیر قانونی اسلحہ خریدنے اور اس سے متعلق غلط بیانی کرنے کے الزامات میں مجرم قرار دے دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ولمنگٹن کی عدالت نے امریکی صدر بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو نشے کی حالت میں غیر قانونی اسلحہ خریدنے کا مجرم قرار دیا ہے ، تاہم عدالت نے ہنٹر بائیڈن کو سزا سنانے کےلیے ابھی کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا،امریکی میڈیا کے مطابق 54 سالہ ہنٹر بائیڈن کو مقدمے میں درج 3 الزامات پر 15 برس قید ہو سکتی ہے، امریکا میں پہلی بار عہدے پر موجود امریکی صدر کے بیٹے کو مجرم قرار دیا گیا ہے۔

بیٹے کو مجرم قرار دیئے جانے پر امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ بیٹے کے خلاف فیصلے کو قبول کرتا ہوں، ہنٹر بائیڈن اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے، عدالتی عمل کا احترام جاری رکھوں گا۔

یہ بھی پڑھیں :امریکا کا اہم پی ٹی آئی کارکن  پر سفری پابندیوں کے خاتمے کیلئے پاکستان سے رابطہ