موبائل فون،بیٹریاں مہنگی۔۔خوردنی تیل ، گھی،جوس اور فولاد سستا 

Jun 11, 2021 | 21:40:PM
 موبائل فون،بیٹریاں مہنگی۔۔خوردنی تیل ، گھی،جوس اور فولاد سستا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)وفاقی حکومت نے موبائل فون درآمد کرنے پر ڈیوٹی میں مزید اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدرات ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے مالی سال 2021-22 کا بجٹ پیش کیا۔بجٹ تقریر کے دوران انہوں نے کہا کہ موبائل فون درآمد کرنے پر ڈیوٹی میں مزید اضافہ کرنے کی تجویز ہے جبکہ گاڑیوں اور یو پی ایس میں استعمال ہونے والی بیٹریاں بھی مہنگی کرنے کی تجویز ہے۔
 شوکت ترین نے بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایاکہ خوردنی تیل ، گھی اور فولاد پر فیڈر ایکسائز ڈیوٹی ختم کی جا رہی ہے،اس کے علاوہ آم، کینواور سیب سمیت پھلوں کے جوس سستے ہوں گے۔وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے آم، کینواور سیب سمیت پھلوں کے جوس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔