رویت ہلال کمیٹی کا اجلا س ۔۔پاکستان میں عیدالاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ کا اعلان

Jun 11, 2021 | 01:02:AM
 رویت ہلال کمیٹی کا اجلا س ۔۔پاکستان میں عیدالاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)رویت ہلال کمیٹی کا اجلا س کے بعد کہنا ہے کہ ملک کے کسی بھی حصے میں ذی قعدہ کا چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث یکم ذی قعدہ 12 جون بروز ہفتہ کو ہوگی۔
تفصیلا ت کے مطابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ کئی گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں زونل کمیٹیوں سے بھی رابطہ رکھا گیا تاہم کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان میں شوال کا مہینہ پورے 30 دن کا ہوگا اور یکم ذی قعدہ 12 جون بروز ہفتہ کو ہوگی۔ اس کے علاوہ ملک میں عیدالاضحیٰ ممکنہ طور پر 20 جولائی کو منائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ملتان سلطانز نے انوکھا ریکارڈ اپنے نام کرلیا