پاکستان میں کورونا کی چھٹی لہر

Jul 11, 2022 | 11:55:AM
پاکستان میں کورونا کی چھٹی لہر
کیپشن: پاکستان میں کورونا کی چھٹی لہر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ماہرینِ صحت نے ملک بھر میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں مسلسل اضافے کی وجہ سے عنقریب پاکستان کے کورونا وائرس کی چھٹی لہر کی لپیٹ میں آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
تفصلات کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں سے ملک بھر میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، ایسے میں گرمیوں کی تعطیلات، شادیاں اور اب عید الاضحیٰ کی تقریبات مشترکہ طور پر کورونا کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتی ہیں۔

اس حوالے سے حکّام کی جانب سے بڑے سماجی اجتماعات کے انعقاد سے گریز کرنے سمیت متعدد تنبیہات کی گئی ہیں۔ماہرین کے مطابق عید الاضحیٰ کے موقع پر جانوروں کی قربانی کے دوران سماجی فاصلہ رکھنا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کا ایک مؤثر طریقہ ہوگا۔

اس حوالے سے حکّام کی جانب سے بڑے سماجی اجتماعات کے انعقاد سے گریز کرنے سمیت متعدد تنبیہات کی گئی ہیں لیکن بظاہر انہیں سنجیدگی سے نہیں لیا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق عید الاضحیٰ کے موقع پر جانوروں کی قربانی کے دوران سماجی فاصلہ رکھنا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کا ایک مؤثر طریقہ ہوگا۔

موجودہ صورتِ حال میں جانوروں کی قربانی اور گوشت کو سنبھالنے کے لیے مندرجہ ذیل احتیاطی تدابیر بتائی گئی ہیں۔

قربانی کے دوران احتیاطی تدابیر
1-عام لوگوں اور رہائشی علاقوں سے دور قربانی کی جائے۔

2-قربانی کی جگہ پر صرف ان لوگوں کو آنے کی اجازت دی جائے جو ضروری ہوں، ہجوم سے گریز کیا جائے۔

3- دو میٹر کا سماجی فاصلہ رکھا جائے۔

4-کھانستے یا چھینکتے ہوئے احتیاط کریں، منہ پر ہاتھ لازمی رکھیں۔

5- گندے ہاتھوں سے اپنی آنکھوں، ناک یا منہ کو چھونے سے گریز کریں۔

6- قربانی کے گوشت کو سنبھالتے وقت دستانے اور ماسک پہنیں۔

7-صابن سے اپنے ہاتھ اچھی طرح دھوئیں، اگر ہاتھ دھونے کے لیے صابن اور پانی دستیاب نہیں ہے تو اپنے ہاتھوں کو 60 سے 80 فیصد تک الکوحل پر مبنی ہینڈ سینیٹائزر سے 20-30 سیکنڈ تک رگڑیں۔

قربانی کے دوران صفائی کیلئے خصوصی اصول
1- جانوروں کو قربان کرنے سے پہلے اور بعد میں صفائی کے طریقہ کار پر صحیح طریقے سے عمل کیا جانا چاہیے۔

2- قربان گاہ سے جراثیم کا مکمل خاتمہ کرنے کا سب سے مؤثر طریقہ یہ کہ اسے ڈٹرجنٹ اور پانی سے دھونے کے بعد خشک کیا جائے۔

3-زمین سے جراثیم کے خاتمے کے لیے کیمیکلز کا استعمال انفیکشن کے مزید پھیلنے کے خطرے کو کم کر سکتا ہے، کیمیکلز کو لگانے کے بعد مطلوبہ وقت تک انتظار کریں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ سطح پر موجود جراثیم کا مکمل خاتمہ ہوگیا ہے، اس کے بعد سطح کو دھو کر خشک کر لیں۔

4- صفائی کے لیے ڈسپوزایبل کپڑے اور ڈسپوزایبل موپ ہیڈز کا استعمال کریں، آلودگی سے بچنے کے لیے اس بات کو یقینی بنائیں کہ استعمال شدہ کپڑوں اور ڈسپوزایبل موپ ہیڈز کو استعمال کے بعد دھویا اور خشک کیا جائے۔

5- ایسی جگہیں جو کہ روزمرہ زندگی میں مسلسل استعمال ہوتی رہتی ہیں، اُنہیں جراثیم سے پاک کرنے کے لیے، پتلا بلیچ استعمال کیا جا سکتا ہے۔