امریکا: شدید بارش اور ہوائی بگولوں سے نظام درہم برہم، 5 افراد ہلاک 

Jan 11, 2024 | 11:54:AM
 امریکا کی مشرقی ریاستوں میں شدید بارش،ہوائی بگولوں اور برفانی طوفان کے باعث 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکا کی مشرقی ریاستوں میں شدید بارش،ہوائی بگولوں اور برفانی طوفان کے باعث 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیارپورٹس کے مطابق نیویارک اور نیوجرسی سمیت 12 ریاستوں میں4 لاکھ مکانات اور کاروباری مراکزکو بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

اس کے علاوہ نیو جرسی اور اس کےملحقہ علاقوں میں دریاوں میں پانی سطح بلند ہونے سے لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کو بلا تو واپس مل گیا،پچ کب ملے گی؟

طوفانی بارشوں سے سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کررہی ہیں ،جس کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہو کررہ گئے ہیں۔

نیویارک سٹی ائیرپورٹ پرفلائٹ آپریشن بھی بری طرح متاثر ہے،گزشتہ روزبارش کے باعث 700 پروازیں منسوخ ہوئیں،جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔