بپھرا بیل بینک میں گھس گیا، افراتفری کی ویڈیو وائرل

Jan 11, 2024 | 11:48:AM
بپھرا بیل بینک میں گھس گیا، افراتفری کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت میں بپھرے بیل کے بینک میں گھسنے پر افرا تفری مچ گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر اناؤ کی اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کی شاہ گنج برانچ میں بپھرا بیل گھس گیا جس کے بعد لوگ ڈر کے مارے ادھر اُدھر بھاگنے لگے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر کمار منیش نامی صارف نے ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ "ایس بی آئی بینک کا عملہ بیل سے کہہ رہا ہے کہ ابھی کھانے کا وقفہ ہے۔"

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیل بینک کے اندر موجود ہے جبکہ عملے کی جانب سے لوگوں سے کہا جارہا کہ ادھر سے ہٹ جائیں اور پیچھے کی طرف آجائیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا جانے  کے خواہشمندافراد کیلئے خوشخبری

ویڈیو کے آخر میں سیکیورٹی گارڈ کو چھڑی کی مدد سے بیل کو بھگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، خوش قسمتی سے بیل نے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ "کھانے کے وقفے کے دوران وہ بیل کو نہیں سنبھال سکتے۔" دوسرے صارف نے لکھا کہ"بیل بھی اکاؤنٹ کھلوانے آیا ہے۔" کئی صارفین نے مسکرانے کی ایموجیز بنائیں۔