این اے 47 اسلام آباد، شعیب شاہین کی درخواست پر الیکشن کمیشن کا تحریری حکمنامہ جاری

Feb 11, 2024 | 22:13:PM
این اے 47 اسلام آباد، شعیب شاہین کی درخواست پر الیکشن کمیشن کا تحریری حکمنامہ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 47  پر آزاد امیدوار شعیب شاہین کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن نے فارم 49 پر حتمی نتیجہ روکتے ہوئے آر او سے 3 دن میں رپورٹ طلب کرلی۔

اپنے فیصلے میں الیکشن کمیشن نے کہا کہ درخواست گزار کا الزام ہے آر او نے فارم 45 کے مطابق فارم 47 مرتب نہیں کیا۔ آر او کی رپورٹ کے بعد درخواست پر سماعت دوبارہ مقرر کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر اور کامیاب ہونے والے امیدوار کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار طارق فضل چوہدری نے اس حلقے سے 1 لاکھ 1 ہزار 3 سو 97 ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ ان کے مدمقابل اور درخواستگزار شعیب شاہین نے 86 ہزار 7 سو 94 ووٹ حاصل کیے تھے اور ان کی جانب سے این اے 47 کا نتیجہ چیلنج کیا گیا تھا۔