کورونا کے بعد ایک اور وبا پھوٹنے کو تیار، ماہرین نے خبردار کر دیا

Feb 11, 2023 | 00:35:AM
کورونا کے بعد ایک اور وبا پھوٹنے کو تیار، ماہرین نے خبردار کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کورونا کے باعث دنیابھر میں  لاکھوں ہلاکتوں کے بعد اب ماہرین نے ایک اور وبا کے پھوٹنے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے ’’ڈیلی میل ‘‘ کے مطابق  ماہرین کا کہنا ہے کہ   کورونا وبا کے بعد اب ’’برڈ فلو‘‘ وبا کے پھوٹنے کا خطرہ ہے ، ماہرین نے اس خطرے سے آگاہ اس طرح کیا ہےکہ قاتل وائرس(ایچ 5 این 1) پرندو ں سے دودھ دینے والے جانوروں میں منتقل ہو چکا ہے اور اب اس کا اگلا ہدف انسان ہوں گے ،ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا خوفناک وبائی بیماری کے لیے تیار نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق اعلیٰ سطح کے ایک امریکی حکومتی مشیر نے دعویٰ کیا  ہے کہ صورتحال عالمی سطح پر کافی تیزی سے بدل رہی ہے دوسری جانب اینیمل اینڈ پلانٹ ہیلتھ ایجنسی (اے پی اے) میں سائنسی خدمات کے ڈائریکٹر پروفیسر ایان براؤن نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا سائنسی ماہرین نے  کورونا وبا سے سبق سیکھا ہے ؟کیا حکومتوں نے اب کسی وبا سے لڑنے کیلئے پیشگی اقدامات کر لیے ہیں؟

ایک اورسائنسی ماہر نے جامع نگرانی کا نظام تجویز کیا جو ’پیتھوجینز ‘کے لیے ابتدائی  معلومات کے ذریعے خبردار کرے گا،  جس  سے  اس بیماری کو وبا کی شکل بننے سے روکا جا سکے گا۔