متحدہ عرب امارات کا خلائی مشن،راشد روور چاند پر روانہ

Dec 11, 2022 | 18:55:PM
متحدہ عرب امارات,خلائی مشن،راشد روور ,چاند
کیپشن: راشد روور کامیابی کے ساتھ چاند کی جانب رواں دواں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)متحدہ عرب امارات نے اپنا تیار کردہ خلائی مشن راشد روور کامیابی کے ساتھ چاند پر روانہ کر دیا،متحدہ عرب امارات کا بنایا ہوا راشد روور چاند کی سطح پر پہلا اماراتی مشن ہوگا۔ 

عرب دنیا کا پہلا قمری روور اتوار کو کامیابی کے ساتھ خلا میں روانہ ہوا،خلائی مشن آج یو اے ای کے وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 38 منٹ پر لانچ ہوا،متحدہ عرب امارات کا خلائی مشن کیپ کیناویرل اسپیس فورس سٹیشن، فلوریڈا، یو ایس  سے لانچ ہوا،یو اے ای کا خلائی مشن  کمپلیکس 40 سے اسپیس ایکس فالکن 9 راکٹ پر روانہ ہوا۔ 

کامیاب لانچ کے ساتھ ہی متحدہ عرب امارات امریکہ، سوویت یونین اور چین کے بعد چاند کی سطح پر اترنے والا پہلا عرب اور دنیا کا چوتھا ملک بن گیا ہے، ایک بار لانچ ہونے کے بعد، مربوط خلائی جہاز چاند تک براہ راست نقطہ نظر کے بجائے کم توانائی والا راستہ اختیار کرے گا، اپریل 2023 میں لانچ ہونے کے بعد لینڈنگ میں تقریباً پانچ ماہ لگیں گے۔