کالعدم ٹی ٹی پی کا افغانستان کی طالبان حکومت سے کوئی تعلق نہیں، ذبیح اللہ مجاہد

Dec 11, 2021 | 15:53:PM
ترجمان طالبان، ذبیح اللہ مجاہد ۔ٹی ٹی پی
کیپشن: ذبیح اللہ مجاہد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)امارت اسلامیہ افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے عرب میڈیاکو انٹرویو میں کہا  ہےکہ تحریک طالبان پاکستان کا افغانستان کی طالبان حکومت سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی ہمارے مقاصد یکساں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ذبیح اللہ مجاہد  نےافغان سرزمین کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹی پی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے اور ہم دوسرے ممالک کے معاملات میں مداخلت نہ کرنے کے اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مسجد میں فائرنگ۔۔ 9 نمازی جاں بحق۔۔متعدد زخمی

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ ہم ٹی ٹی پی کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ پاکستان میں امن اور استحکام پر توجہ دیں۔ ان کے لیے سب سے اہم بات ملک دشمنوں کے خطے اور پاکستان میں مداخلت سے روکنا ہونا چاہیے۔

ترجمان طالبان نے یہ بھی کہا کہ ہم پاکستان سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ خطے اور پاکستان کی بہتری کے لیے ٹی پی پی کے مطالبات پر غور کرے۔

یا د رہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ مفتی نور ولی محسود کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انھیں یہ کہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹی ٹی پی امارت اسلامیہ افغانستان کا ہی ایک حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :امریکی ایوان نمائندگان میں چین مخالف بل منظور