سابق بھارتی کرکٹر سائبر فراڈ کا شکار۔بھاری نقصان ہو گیا

Dec 11, 2021 | 12:28:PM
سابق بھارتی کرکٹر فراڈیے کے ہتھے چڑھ گئے، اکاؤنٹ سے بھاری رقم غائب
کیپشن: سابق بھارتی کرکٹر فراڈیے کے ہتھے چڑھ گئے، اکاؤنٹ سے بھاری رقم غائب،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق بھارتی کرکٹر ونود کامبلی کوجعل ساز نے سائبر فراڈ کا شکار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹرونود کامبلی کو جعل ساز نے نجی بینک کا ایگزیکٹو بن کر کال کی اور ان سے بینک کی دستاویزات کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جس کے بعد کامبلی کے اکاؤنٹ میں موجود ایک لاکھ 14 ہزار روپے غائب ہوگئے۔سابق کرکٹر حال ہی میں ایک فون کال کے ذریعے بینک فراڈ کا شکار ہوئے جس میں جعل ساز نے ان کے اکاؤنٹ سے تقریباً ایک لاکھ 14 ہزار روپے نکال لیے۔

رپورٹ کے مطابق  بھارتی میڈیا سے گفتگو میں ونود کامبلی کا کہنا تھا کہ انہیں ایک شخص نے بینک کا ایگزیکٹو بن کر کال کی اور ریکارڈ اپ ڈیٹ کرنے کے نام پر کچھ معلومات لیں جب کہ اس شخص کا کہنا تھا کہ اگر یہ معلومات نہ دی گئیں تو ڈیبٹ کارڈ بند ہوسکتا ہے۔واقعے کے بعد ونود کامبلی نے فوری طوربینک حکام اور پولیس کو آگاہ کیا جس پر پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔

واضح رہے کہ سابق کرکٹر ونود کامبلی نے بھارت کی طرف سے 17 ٹیسٹ اور 14 ون ڈے میچز کھیلے۔
 یہ بھی پڑھیں:    پاکستان سپر لیگ کا ساتواں ایڈیشن۔کون کونسا کھلاڑی شامل ہو گا