سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار پر برطانیہ میں داخلے پرپابندی 

Dec 11, 2020 | 20:59:PM
سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار پر برطانیہ میں داخلے پرپابندی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار پر برطانیہ میں داخلے پرپابندی عائد کردی گئی،برطانوی حکومت نے راﺅ انوار کے اثاثے بھی منجمد کرنے کاحکم کردیدیا۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ نے سابق ایس ایس پی راؤانوارپرسفری پابندی عائدکردی،برطانوی حکومت نے راؤانوارکے اثاثے منجمدکرنے کی بھی ہدایت کردی۔برطانوی وزارت خارجہ کے مطابق راﺅ انوار نے 190 پولیس مقابلوں میں 400 افراد کو قتل کیا،برطانیہ نے انسانی حقوق کی پامالی کے الزامات پر دنیا بھر میں 65 افراداور3 تنظیموں پر پابندیاں عائد کی ہیں،پابندیوں کی فہرست میں گیمبیا کے سابق صدریحییٰ جامع اوربیلاروس کے صدر الیگزینڈر بھی شامل ہیں۔