معاشی اعشاریوں میں بہتری ، وزیراعظم کا اظہار مسرت

Dec 11, 2020 | 13:55:PM
معاشی اعشاریوں میں بہتری ، وزیراعظم کا اظہار مسرت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے ملکی معیشت میں بہتری کی نوید سناتے ہوئے مسلسل چھ ماہ تک ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے زائد رہنے کی پیشگوئی کردی۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترسیلات زر سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت سے متعلق مزید خوشخبریاں آرہی ہیں۔نومبر میں ترسیلات زر 2 ارب 34 کروڑ ڈالرکی ریکارڈ سطح  تک پہنچ گئیں جو آنے والے6 ماہ تک 2 ارب ڈالر سے زائد رہیں گی۔

  
 عمران خان کامزید کہنا تھا کہ نومبر میں  اکتوبر کے مقابلے میں ترسیلات زر میں دو اعشاریہ چار فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ۔گزشتہ سال نومبر کے مقابلے میں یہی  ترسیلات زر 28اعشاریہ 4فیصد تھیں۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق اکتوبر کے مقابلے نومبر میں ترسیلات زر 2اعشاریہ چوالیس فیصد بڑھیں، رواں مالی سال کے 5 ماہ میں ترسیلات زر میں 27 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔جس کے بعد جولائی تا نومبر ترسیلات زر کا مجموعی حجم 11 ارب 80 کروڑ ڈالرزسے تجاوز کرگیا ہے۔