نیجر کے معزول صدر بازوم کو بجلی اور پانی کے بغیر قید میں رکھا گیا ہے: امریکہ

Aug 11, 2023 | 22:59:PM
نیجر کے معزول صدر بازوم کو بجلی اور پانی کے بغیر قید میں رکھا گیا ہے: امریکہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکہ نے اعلان کیاہے کہ وہ نیجر کے معزول صدر بازوم کی صحت کے لئے بہت فکر مند ہے کیونکہ ان کو ایسی جگہ قید میں رکھا گیا ہے جہاں ان کو بجلی اور پانی جیسی سہولیات ہی میسر نہیں ہیں۔

 نیجر کے وزیر اعظم احمودو محمدو نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ صدر محمد بازوم کو اپنی اہلیہ اور بیٹے کے ساتھ ایسی جگہ حراست میں رکھا گیا ہے جہاں انہیں بجلی یا پانی دستیاب نہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بیان وزیر خارجہ اینٹونی بلینکن کے نیجر کے معزول صدر سے فون پر بات کرنے کے بعد سامنے آیا۔

یہ بھی پڑھیں: اہم حکومتی وزیر  کی گاڑی پر فائرنگ

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کے مطابق ہم ان کی صحت ، ذاتی حفاظت اور خاندانی کے بارے میں بہت فکر مند ہیں، انہوں نے بلینکن کے رابطے کے بارے میں تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کیا اور صدر بازوم کی صورت حال کے بارے میں بھی کوئی تفصیل فراہم نہیں کی، لیکن ملر نے کہا کہ بازوم کی صحت کے بارے میں خدشات نے بلینکن نے پیر کے دورے کے دوران وکٹوریہ نولینڈ کی مدد پر مجبور کیا کہ وہ بازوم سے ملاقات کریں پر اس کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا اور کوشش بے سود رہی۔

ملر نے مزید کہا کہ صدر کو اب الگ تھلگ حراست میں رکھا گیا ہے اور صورتحال تیزی سے ابتر ہو رہی ہے، نولینڈ نے کل اپنے دورہ نیامے کو مشکل قرار دیتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ اس نے ملٹری کونسل کے رہنماں کے ساتھ واضح گفتگو کی ہے لیکن انہوں نے یہ واضح کردیا کہ وہ بہت مشکل میں تھیں، انہوں نے انکشاف کیا کہ فوجی کونسل نے علیحدگی میں صدر سے ملاقات کروانے سے انکار کردیا اور کچھ نکات پر بھی مخالفت کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بوم بوم آفریدی کا کپتان کو مشورہ، ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی

قابل ذکر بات یہ ہے کہ 26 جولائی کو فوج نے ملک پر قبضہ جمایا اور جمہوری حکومت کے خاتمے کا اعلان کیا۔ بیشتر مغربی ممالک جن میں فرانس اور امریکہ کے ساتھ ساتھ مغربی افریقہ کا معاشی گروہ بھی اس کی مذمت کرتے ہیں اور فوجی آپشن سمیت تمام امکانات اور اختیارات استعمال کرنے کا بھی اظہار کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ نیجر کے صدر محمد بازوم کو  26 جولائی کو فوجی بغاوت کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔