آئی ایم کی شرائط ،حکومت کا متبادل پلان تیار کرنے پر غور

Aug 11, 2022 | 18:37:PM
آئی ایم ایف کی شرائط ، متبادل پلان
کیپشن: آئی ایم ایف اور پاکستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حکومت نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کرنے کی تیاری کرلی ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے 30 ارب روپے کے ٹیکسز ختم کرنے کا متبادل پلان تیار کرنے پر غورشروع کردیا ۔تاجروں پر فکس ٹیکس ختم کے سے 30ارب روپے کے محصولات دوسرے شعبوں سے وصول کرنے کی تیاریاںشروع کردی گئیں ۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق ٹیکسٹائل، کھاد، چینی اور سگریٹ پر مزید ٹیکس عائد کرنے کا امکان ہے جبکہ ایف بی آر اگلے ہفتے اپنی تجاویز کو حتمی شکل دے کر وزارت خزانہ کوبھجوادے گا ۔ذرائع کے مطابق وزرت خزانہ 24اگست سے پہلے وزارت قانون کے ذریعے صدارتی آرڈیننس جاری کرنے کی درخواست کرے گی۔آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 24 اگست کو متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزیرداخلہ راناثنا اللہ کیخلاف درخواست دائر