کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 11روپے 10 پیسے مہنگی

Aug 11, 2022 | 17:10:PM
بجلی کی قیمت ، اضافہ
کیپشن: بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نیپرا نے کے الیکٹرک کے جون کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 11روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی والوں کوبجلی کاایک اور بڑاجھٹکا۔نیپرا نے کے الیکٹرک کے جون کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 11روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق اگست اور ستمبر کے بلوں پر ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جون کا ایف سی اے صارفین سے 2 ماہ میں وصول کیا جائے گا، اگست میں صارفین سے 3 روپے 01 پیسہ چارج کیا جائے گا، کے الیکٹرک نے 11 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔اتھارٹی نے 28 جولائی 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی،نیپرا کے مطابق اس کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے بڑی خبر آگئی