عمران خان اور عارف علوی سے ترک وزیر دفاع کی ملاقاتیں۔دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور

Aug 11, 2021 | 18:54:PM
 عمران خان اور عارف علوی سے ترک وزیر دفاع کی ملاقاتیں۔دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)و زیراعظم عمران خان اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ترک وزیر دفاع جنرل (ر) خلوصی آقار کی ملاقاتیں ،دوطرفہ تعلقات، علاقائی مسائل سمیت افغان امن عمل سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں وزیراعظم نے دوطرفہ دفاعی تعاون پراطمینان کا اظہارکیا۔وزیر اعظم نے کہاہے کہ افغانستان میں مذاکرات اورسیاسی حل آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے، امید ہے افغان رہنما آگے بڑھنے کےلئے ہم آہنگی کی اہمیت کو تسلیم کریں گے،پاکستان اورترکی کے درمیان تاریخی دوستانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان منفرد باہمی تعاون اورباہمی اعتماد ہے، تمام مسائل بالخصوص مسئلہ کشمیرپرپاکستان کی مستقل حمایت پرترکی کے شکرگزر ہیں، ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے افغان امن عمل پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا اس کے ساتھ عمران خان نے ترکی کے جنگلات میں آتشزدگی پرگہری تشویش کا اظہارکیااور ترکی کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ آفت سے نمٹنے میں ترکی کے ساتھ ہرممکن تعاون کے لئے تیار ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اورترکی کے درمیان تاریخی دوستانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان منفرد باہمی تعاون اورباہمی اعتماد ہے، تمام مسائل بالخصوص مسئلہ کشمیرپرپاکستان کی مستقل حمایت پرترکی کے شکرگزار ہیں،وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان افغان امن عمل کو آگے بڑھانے اورسیاسی حل کے لئے ہرممکن کوشش جاری رکھے گا۔


 دریں اثناصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بھی ترکی کے وزیر دفاع نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان اور ترکی کے مابین برادرانہ تعلقات کی طویل تاریخ ہے، دونوں ممالک کے مابین دفاعی شعبے سمیت تعلقات میں مزید وسعت لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور ترکی بین الاقوامی امور پر ایک جیسے خیالات رکھتے ہیں، پاکستان اور ترکی کے مابین تما م عالمی فورمز پر مکمل تعاون ہے ، اسلامی دنیا کو مختلف مسائل اور گھمبیر حالات کا سامنا ہے۔ صدر مملکت نے کہاکہ اسلام دشمنی جیسے بڑے چیلنج پر قابو پانے کیلئے عالم اسلام کو اتحاد کی ضرورت ہے، پاکستان افغانستان میں طویل جنگ سے شدید متاثر ہوا، افغانستان میں قیام ِ امن کا سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو پہنچے گا۔
 انہوں نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں امن اور استحکام کے فروغ کیلئے مخلصانہ کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان قبرص کے معاملے پر ترکی کی حمایت جاری رکھے گا۔صدر مملکت نے کشمیر اور ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی حمایت پر ترکی کا شکریہ ادا کیا۔
ترک وزیر دفاع نے ترک صدر ، رجب طیب ایردوان کی جانب سے صدر عارف علوی کو ترکی کے دورے کا دعوت نامہ پیش کیا۔ خلوصی آقار نے کہاکہ دونوں برادر ممالک کو باہمی مفاد کے امور پر مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ ترک وزیر دفاع نے کہاکہ ترکی تنازعہ جموں و کشمیر پر پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا، دونوں ممالک کے درمیان فوجی تربیت سمیت دیگر دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ خلوص نیت سے افغان مسئلے کا پرامن سیاسی حل چاہتے ہیں۔۔آرمی چیف کا کو ر کما نڈرز کا نفرنس سے خطاب