مسجد پاک ویگھا شریف گجرات خوبصورتی کا عظیم شاہکار 

Apr 11, 2023 | 10:53:AM
گجرات سفید چادر اوڑھے زیارت وائٹ ماربل سے تیار کی جانے والی مسجد میں نہ سیمنٹ نہ ریت کا استعمال ہوا ہے۔ یہ شاہکار مسجد دین اسلام سے عشق اور لگن کی منہ بولتی تصویر ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا شہزاد) گجرات سفید چادر اوڑھے زیارت وائٹ ماربل سے تیار کی جانے والی مسجد میں نہ سیمنٹ نہ ریت کا استعمال ہوا ہے۔ یہ شاہکار مسجد دین اسلام سے عشق اور لگن کی منہ بولتی تصویر ہے۔

گجرات سے 20 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع سفيد رنگ کی مسجد پاک ویگھا شریف کے نام سے مشہور ہے۔ مسجد کی تعمیر میں عام کاریگروں کی عقیدت و جنون کے گہرے رنگ نمایاں ہیں۔

 مسجد کی تعمیر کا آغاز 2001 میں منڈی بہاولدین کے ماہر امراض چشم ڈاکٹر فرخ حفیظ نے کیا چار کنال پر پھیلی مسجد کی تعمیر میں نہ ریت کا استعمال ہوا نہ بجری اور نہ ہی سیمینٹ اس مسجد  کی22 فٹ چوڑی بنیادوں اور 6 فٹ چوڑی دیواروں میں چونے اور اینٹوں کا پاؤڈر استمعال کیا  گیا ہے۔ 

مسجد کی بنیادوں میں 45 لاکھ اینٹوں کو محرابی حالت میں مہارت سے جوڑا گیا ہے اور اسے زلزلے اور گیسوں کے اخراج سے ہونے والی تبدیلیوں سے محفوظ بنایا گیا ہے۔ منفرد نقشے اورجدید خطاطی نے مسجد کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کیا ہے۔

اس شاہکار کی زیارت کے لیے روز شہریوں کی بڑی تعداد مسجد کو دیکھنے کے لیے پہنچ جاتی ہے یہ مسجد منفرد فن تعمیر کا ایک عظیم شاہکار ہے اور خوبصورتی میں اپنی مثال اپ ہے