اسحاق ڈار سے وائس ایڈمرل نوید اشرف کی ملاقات، ملک کی موجودہ اقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیال

Apr 11, 2023 | 00:34:AM
اسحاق ڈار سے وائس ایڈمرل نوید اشرف کی ملاقات، ملک کی موجودہ اقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیال
کیپشن: اسحاق ڈار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل نوید اشرف نے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ اقتصادی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیہ وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ نے ملک کی سمندری سرحدوں اور مفادات کے تحفظ میں پاک بحریہ کی کوششوں کو سراہا۔ اسحاق ڈار نے پاک بحریہ کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ حکومت کی جانب سے پاک بحریہ کو مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ اس موقع پر وائس چیف آف نیول اسٹاف نے معاونت اور تعریف پر وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کیا۔