تیل کی قیمتوں میں کمی 

Oct 10, 2023 | 14:56:PM
تیل کی قیمتوں میں کمی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان جاری، قیمتوں میں دوبارہ کمی ہو گئی، گزشتہ تین روز میں خام تیل کی قیمتو ں میں مجموعی طور پر پانچ فیصد اضافہ ہواتھا۔

امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں 0.53 سینٹ کمی ہوئی جس کے بعد امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت 85.85ڈالر ہو گئی ہے،عالمی میڈیا کے مطابق برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 0.54 سینٹ کمی ہوئی جس کے بعد اس کی فی بیرل قیمت 87.40 ڈالر ہوگئی۔

گزشتہ دنوں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ بتائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  تیل اور گھی کی قیمتوں میں بڑی کمی

 دوسری جانب عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی بڑی کمی کا امکان ہے، عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی سطح پر پٹرول کی قیمت میں 38 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونا خریدنے والوں کیلئے اہم خبر،فی تولہ  کتنا کا ہو گیا؟

 واضح رہے کہ نگران حکومت نے 30 ستمبر کو پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے کمی کی تھی جس کے بعد نئی قیمت 323.38 روپے ہوگئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 11 روپے سستا کیا گیا اور نئی قیمت 318.18 روپے مقرر کی گئی تھی۔