نارنگ منڈی: 8 افراد کے قتل کا معاملہ، غفلت کے مرتکب پولیس اہلکاروں کا جسمانی ریمانڈ منظور

Oct 10, 2022 | 14:33:PM
نارنگ منڈی میں 8 افراد کے قتل کے معاملے پر مجرمانہ غفلت کے مرتکب پولیس اہلکاروں کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے سابق ایس ایچ او سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
کیپشن: نارنگ منڈی پولیس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نارنگ منڈی میں 8 افراد کے قتل کے معاملے پر مجرمانہ غفلت کے مرتکب پولیس اہلکاروں کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے سابق ایس ایچ او سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:سوات اور دیر میں فائرنگ کے واقعات، ایک شخص جاں بحق تین زخمی

نارنگ منڈی میں کلہاڑی کے وار کر کے 8 افراد کے قتل کے معاملے پر انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی۔ تفتیشی افسر انسپکٹر صفدر نے پولیس اہکاروں کو جسمانی ریمانڈ کیلیے پیش کیا۔ عدالت نے سابق ایس ایچ او سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے گرفتار پولیس اہلکاروں کو تفتیشی ٹیم کے حوالے کر دیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق آر پی او شیخوپورہ کی انکوائری رپورٹ میں پولیس کی سنگین غفلت ثابت ہوئی ہے اور رپورٹ کے مطابق مقامی افراد نے ملزم کے لوگوں کو زخمی کرنے کی چند روز قبل اطلاع دی تھی تاہم تھانہ نارنگ کے عملے نے ملزم کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔

خیال رہے شیخوپورہ کے علاقے نارنگ منڈی کے مضافاتی گاؤں ہیچڑ میں 8 افراد کو مختلف مقامات پر کلہاڑی کے وار کر کے سوتے ہوئے قتل کیا گیا۔ پولیس نے ملزم فیض رسول ولد اعجاز احمد کو آلہ قتل سمیت گرفتار کیا، ملزم فیض بظاہر ذہنی معذور لگتا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔