فوجی تنصیبات پر شدت پسند افراد کے حملوں کیخلاف پاکستانی عوام کو کھڑے ہونا ہوگا

May 10, 2023 | 15:37:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جی ایچ کیو اور لاہور کور کمانڈر ہاؤس پاک فوج کے ورثے ہیں – اس لیے انہیں جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا۔

پاک فوج نے اس آزمائش کی گھڑی میں مثالی تحمل کا مظاہرہ کیا ہے جو ملک میں امن اور استحکام کیلئے پاک فوج کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

پاکستانیوں کو فوجی تنصیبات پر ان حملوں کیخلاف اٹھنا چاہیئے اور یہ اعلان کر دینا چاہیئے کہ سب کچھ ان کے نام پر نہیں کیا جاسکتا۔ تاہم تشدد پسند افراد، گروہوں اور رہنماؤں کیخلاف قانونی فریم ورک کے اندر کارروائی کی جائے گی۔

پاک فوج کے تحمل کو فوج کی کمزوری نہ سمجھا جائے۔ فوج نے ہر خطرے سے پاکستان کا دفاع کیا ہے، ملک اور اس کے اداروں کے تقدس کے تحفظ کیلئے ہر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

پاکستانیوں کو یہ اعلان کر دینا چاہیئے کہ جلاؤ گھیراؤ ان کے نام پر نہیں کیا جاسکتا، پاکستانیوں کو اپنی فوجی تنصیبات کی حفاظت کیلئے آگے آنا چاہیئے اور انہیں تخریب کاروں کو لوٹ مار اور آتش زنی سے روکنا چاہیئے۔ یہ ہمارا ملک ہے اور ہم غنڈہ گردی کی اجازت نہیں دے سکتے۔

ہمیں قانون کی پاسداری کرنے والے شہری ہونے کیلئے ہمہ وقت اپنا کردار ادا کرتے رہنا ہوگا۔

بطور شہری ہماری جو ذمہ داریاں ہیں وہ سنبھالنا ضروری ہیں۔ ہمیں بدعنوانی، رشوت، فریب اور جھوٹ جیسی برائیوں کو ختم کرنا ہوگا جو ہمارے گھروں، خاندانوں اور معاشرے میں سرایت کر رہی ہیں۔ ہمیں اس تبدیلی کا حصہ بننا ہے اور اپنی فوج اور اس کے حوصلے کا دفاع کرنا ہے۔

ہمیں پاکستان کو عراق، لیبیا، افغانستان، شام اور سوڈان میں تبدیل ہونے سے بچانا ہوگا۔