کسی کو کشمیر بیچنے کی اجازت نہیں دینگے، رحمان ملک

May 10, 2021 | 20:37:PM
کسی کو کشمیر بیچنے کی اجازت نہیں دینگے، رحمان ملک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سابق وزیر داخلہ اور پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک کا کہنا ہے کہ بھارت دنیا کا پسندیدہ بچہ ہے چاہے کچھ بھی کرے اس پر دست شفقت رکھا جارہا ہے بھارتی دہشت گردی جو کسی بھی صورت میں ہے وہ کسی کو نظر نہیں آرہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ اور پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک کا کہنا ہے کہ بھارت کے حوالے سے وزارت خارجہ کا نرم لہجہ ہے مگر یہ یار اب کے ٹھیک ہونے والا نہیں ہے ۔پاکستان بھارت کو جامع مذاکرات کی طرف لے جانے کی ضرورت ہے۔
رحمان ملک نے کہا کہ دنیا کو آگاہ کردیا ہے، یہ صرف میرا اکیلے کا نہیں پورے ملک کا کام ہے۔ اگر بھارت میں جوہری لیکج ہوئی تو یہ بڑی تشویشناک صورتحال ہوگی، مودی کو اپنی داڑھی اور ہندوتوا کے سوا کسی چیز کی پرواہ نہیں۔
 انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا کا پسندیدہ بچہ ہے چاہے کچھ بھی کرے اس پر دست شفقت رکھا جارہا ہے۔ بھارتی دہشت گردی جو کسی بھی صورت میں ہے وہ کسی کو نظر نہیں آرہی ہے میں نے اس حوالے سے تمام متعلقہ افراد سے مشاورت کی کیونکہ یہ ہمارے ملک اور دنیا کا مسئلہ ہے یہ وقت کا تقاضا تھا اس لئے حکومت نے اس کو نہیں اٹھایا مگر میں نے بطور پاکستانی و سابق وزیر داخلہ دنیا کے سامنے رکھا۔
یہ بھی پڑھیں:عید پر لاک ڈاون،کونسا کاروبار بند کونساکھلاہوگا؟ نیا نوٹیفکیشن جاری