محکمہ موسمیات کی تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ  مزید بارش کی پیشگوئی

Mar 10, 2024 | 09:50:AM
ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا تاہم بلوچستان، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاطمہ عارف) ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا تاہم بلوچستان، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران شہر لاہور میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ سورج کی چمکتی کرنوں سے سردی کی شدت میں کمی محسوس کی گئی،  شہر کا موجودہ درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہوا 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔

آلودگی میں کمی، ائیرکوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح 188 ریکارڈ کی گئی۔ یو ایس قونصلیٹ 308، فیز8-ڈی ایچ اے میں شرح 217 ریکارڈ، سید مراتب علی روڈ 171،فدا حسین روڈ پر آلودگی کی شرح 263 ریکارڈ کی گئی ہے۔ عالمی فضائی الودگی کی درجہ بندی میں لاہور چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔

مزید پڑھیں:  نومنتخب صدر آصف علی زرداری آج شام حلف اٹھائیں گے

گوادر سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایک مرتبہ  پھر رات گئے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کے بائث نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ رات سے جاری تیز بارش سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا، دیہی علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی جس سے زہران، سیسدی، چوڑ اور ملحقہ علاقوں کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ موسلادھار بارشوں سے دشت کی رابطہ سڑکیں ایک بار پھر بند ہوگئیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوگیا ہے، 10  مارچ سے 13  مارچ تک بلوچستان کے 28 اضلاع میں بارشوں اور  زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ کے پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے بلوچستان نے بارشوں اور برفباری کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا ہے۔ سندھ کے بعض علاقوں سمیت خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے لینڈ سلائیڈنگ اور برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے سیاحوں کو موسم دیکھ کر باہر نکلنے کا مشورہ دیا ہے۔