ڈالرکو پھر رگڑا،روپیہ تگڑا ہوگیا

Mar 10, 2023 | 09:46:AM
ڈالرکو پھر رگڑا،روپیہ تگڑا ہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) روپیہ تگڑا اور ڈالر کمزور ہونے لگا ، ڈالر 1 روپے 30 پیسے سستا ، ڈالر 280 روپے 30 پیسے کا ہوگیا۔

کاروباری ہفتہ کے آخری روزڈالر کا لین دین شروع ہوا تو انٹربینک میں امریکی ڈالر 1 روپے 30 پیسے سستا ہوگیا،اس وقت انٹربینک میں ڈالر 282 روپے سے نیچے آگیاہے،اس میں مزید کمی کا امکان ہے۔

دوسری جانب کراچی کی نسبت پشاور میں ڈالر کا ریٹ زیادہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ کراچی اور پشاور میں ڈالر ریٹ میں 10 روپے کا فرق ہے۔

ضرور پڑھیں :آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر کے کیا اثرات پڑ رہے ہیں؟

کراچی اور پشاور میں ڈالر ریٹ میں 10 روپے کا فرق ہے، کراچی کے مقابلے اسلام آباد راولپنڈی اور خیبر پختونخوا میں ڈالر مہنگا ہے، اس کی وجہ ڈالر کی افغانستان سمگلنگ ہے،سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ روپے میں تجارت کی وجہ سے ڈالر کی سمگلنگ ہورہی ہے، افغانستان کےساتھ روپے کے بجائے ڈالر یا بارٹر سسٹم کے تحت تجارت کی جائے۔

سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ ملک میں ڈالر کی قلت ہے لیکن ایک بارڈر سے ہر روز 5 ملین ڈالر تک باہر جارہے ہیں۔کمیٹی ارکان کے استفسار پر گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ ڈالر کی سمگلنگ روکنے کیلئے ایف آئی اے اور کسٹمز سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطے میں ہیں۔