عوام کیلئے اچھی خبر: تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

Mar 10, 2023 | 09:03:AM
عالمی مندی میں خام تیل کی قیمتیں دو ہفتے کی کم ترین سطح پر آگئیں
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عالمی مندی میں خام تیل کی قیمتیں دو ہفتے کی کم ترین سطح پر آگئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برینٹ آئل کی قیمت 1.07 ڈالر یعنی 1.3 فیصد کمی کے بعد 81.59 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔

امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 94 سینٹس یعنی 1.2 فیصد کمی کے بعد 75.72  ڈالر فی بیرل پر آ گئی جو 27 فروری کے بعد سب سے کم ترین سطح ہے۔