عدم اعتماد ۔۔پنجاب کے ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کے کرمنل ریکارڈ کی جانچ پڑتال شروع۔گرفتاریوں کا امکان

Mar 10, 2022 | 23:00:PM
پنجاب۔کریمنل ۔ریکارڈ۔لیگل برانچ۔تحریک عدم اعتماد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (نیوز ایجنسی)تحریک عدم اعتماد پیش کئے جانے کے بعد جہاں اپوزیشن اسے کامیاب کرانے کیلئے کوشاں ہے وہیں حکومت اسے ناکام بنانے کیلئے ہاتھ پاﺅں ما رہی ہے۔اتحادیوں اور ہم نواﺅں سے رابطے کئے جارہے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ حکومت ہر طرح کا حربہ استعمال کر رہی ہے۔اسی سلسلے میں پنجاب میں ارکان قومی اورصوبائی اسمبلی سے متعلق کریمنل ریکارڈ کی جانچ پڑتال شروع کردی گئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ اپوزیشن اوراتحادی جماعتوں کے ساتھ حکومتی ارکان اسمبلی کاریکارڈ بھی مانگ لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ہدایات ملنے پر متعلقہ محکموں کے افسروں نے فوری کام شروع کردیا ہے ،وفاقی حکومت نے ریکارڈ سے متعلق تفصیلی رپورٹ 24 گھنٹوں میں طلب کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) ، پولیس اور محکمہ اینٹی کرپشن رپورٹس آج شام تک حکومت کوبھجوائیں گی۔ذرائع کے مطابق مقدمات میں گرفتاریوں کے قانونی جواز سے متعلق لیگل برانچ رائے دے گی جبکہ گرفتاری کے لئے تفتیشی افسر اسپیکر کو فوری خط لکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔ سیاست سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں۔ترجمان پاک فوج