پنجاب اور خیبرپختونخوا میں طوفانی بارش ،دیواریں اورچھتیں گرنے سے 30 اموات

Jun 10, 2023 | 19:22:PM
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں طوفانی بارش ،دیواریں اورچھتیں گرنے سے 30 اموات
کیپشن: چھتیں گرنے سے زخمی بچوں کو طبی امداد دی جارہی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب اور خیبرپختونخوا میں طوفانی بارش ،بنوں میں دیواریں اورچھتیں گرنے سے 30 افراد جاں بحق اوردرجنوں زخمی ہو گئے۔
ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 کے مطابق خیبرپختونخوا میں آندھی اور طوفان کے باعث گھروں کی چھتیں اور دیواریں منہدم ہونے کے واقعات پیش آئے جن میں 25 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد زخمی ہیں،جاںبحق افراد میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق طوفانی بارش میں دیواریں اور چھتیں گرنے کے واقعات میں بنوں میں 12 ،لکی مروت 3 اور کرک میں2 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 60 سے زائد افراد زخمی ہوئے، زیادہ تر حادثات چھتیں اور دیواریں منہدم ہونے کے باعث پیش آئے۔
ادھرخوشاب کی تحصیل نور پور تھل میں دیوار گرنے سے تین بہنیں جاں بحق ہو گئیں، وزیر آبادمیں ایک ہلاکت ہوئی۔حافظ آباد کے علاقے کوٹ حسن خان میں آندھی اور بارش کے باعث مکان کی دیوار گر گئی،دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا،تیز آندھی کے باعث شہر اور مختلف دیہات میں بجلی منقطع ہو گئے۔
 گوجرانوالہ میں طوفانی بارش کے باعث مختلف حادثات میں 10 افراد زخمی ہوگئے، ایمن آباد روڈ پر آندھی کے باعث سٹیل فیکٹری کا شیڈ مزدوروں پر گر گیا،جس کے نتیجے میں 3 مزدور زخمی ہو گئے،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اس کے علاوہ دھلے اور گوندانوالہ میں آندھی اور بارش کے چھتیں گر گئی،چھتیں گرنے کے دونوں واقعات میں 7 افراد زخمی ہوئے،دھلے میں سکریپ کے گودام کی چھت گرنے سے 3 جبکہ گوندانوالہ گاو¿ں میں گھر کے کمرے کی چھت گرنے سے 4 افراد زخمی ہوئے ۔
 گجرات میں درخت گرنے سے چنگچی رکشہ موٹر سائیکل تباہ ہوگیا،، کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والا سیوریج نظام جواب دے گیا ،کالیکی منڈی،نوشہرہ ورکاں،،وزیرآباد اور ملحقہ علاقوں میں بھی موسلادھار بارش ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: خریداروں کیلئے اچھی خبر، سونے کی قیمت پھر گر گئی