روپیہ کمزور ۔ ڈالر پھر مہنگا

Jun 10, 2022 | 17:28:PM
روپیہ کمزور ڈالر پھر مہنگا
کیپشن: روپیہ کمزور ڈالر پھر مہنگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 58 پیسے مہنگا ہو کر  202 روپے کی سطح بھی عبور کرگیا۔
انٹربینک میں ڈالر 200.77 روپے سے بڑھ کر 202.35 روپے پر بند ہوا ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گیارہ ماہ میں پاکستان کے تجارتی خسارہ 45ارب ڈالر تک جاپہنچا ہے ، ساتھ ہی ایک ہفتے میں بیرونی قرض اور دیگر ادائیگی سے ملکی مجموعی ذخائرمیں 60 کروڑ ڈالر کی نمایاں کمی ہوگئی اور ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر نومبر 2ہزار 19 کی کم سطح 15 ارب سترہ کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:آندھی اور بارش۔محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ روپے پر ایک بار پھر سے دباو دیکھا جارہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان بڑی مشکل میں پھنس گئے! عدالت سے بڑی خبر آ گئی