بادل برسیں گے یا سورج قہر ڈھائے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

Jul 10, 2023 | 21:42:PM
بادل برسیں گے یا سورج قہر ڈھائے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات  کی رپورٹ کے مطابق کل کے روز  وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی  توقع ہے،سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ  اورشانگلہ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلا ع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ،شام یا رات میں مری، گلیات اور گردونواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو بڑا جھٹکا ،تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے

 محکمہ موسمیات کے مطابق  بلوچستان اور سندھ  کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ  کشمیر اورگلگت  بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔