ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا۔۔ عید الضحیٰ کب ہو گی؟چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کردیا

Jul 10, 2021 | 21:02:PM
ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا۔۔ عید الضحیٰ کب ہو گی؟چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) چیئرمین رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا عبدالخبیر آزادکا کہنا ہے کہ ملک بھر میں چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی لہذا عیدالضحیٰ 21 جولائی بروز بدھ ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں رویت ہلال کمیٹی کے ارکان اور محکمہ موسمیات کے حکام نے شرکت کی ۔ زونل کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ ہیڈکوارٹرز میں ہوئے ۔
 چیئرمین رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا عبدالخبیر آزادکا کہنا ہے کہ ملک بھر میں چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، یکم ذی الحج 12 جولائی بروز پیر ہو گی جبکہ عیدالضحیٰ 21 جولائی بروز بدھ ہو گی۔
دوسری جانب پنجاب کی زول رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ڈی جی اوقاف ڈاکٹر طاہر بخاری، علامہ حسین اکبر،مولانا قاضی تجوید الدین،علامہ افضل حیدری،علامہ اسحاق،مفتی عمران سمیت دیگر ممبران شریک نے شرکت کی۔
ڈی جی اوقاف ڈاکٹر طاہر بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر کے دیگر شہروں سے رابطے میں رہے لیکن کسی شہر سے بھی چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی جو بھی اطلاعات موصول ہوئیں انہیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کراچی کو بھیجوادی ہیں۔
ڈی جی اوقاف کا کہنا تھا کہ عید الاضحی پر عبادات کریں قربانی کریں اور ایس اوپیز کا خیال رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاک سوزوکی کے بعد ٹیوٹا، کیا موٹرز اور ہنڈائے کا گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان